چمن : افغان فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں لوگوں کی واپسی شروع
چمن (نوائے وقت نیوز) افغان سرحدی فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں بےگھر افراد کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور جہانگیر میں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل 2 سے3 دن میں مکمل کیا جائے گا۔ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 5مئی کو مردم شماری عملے پر افغان فورسز کے حملے کے بعد سے متاثرہ گاﺅں خالی کرا لئے گئے تھے جہاں اب متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ افغان فورسز کے حملے میں 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، متاثرہ علاقوں سے 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کی تھی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق بے گھر افراد کےلئے کل کلی لقمان میں فری میڈیکل اور فری راشن کیمپ قائم کیا جائے گا۔
چمن/ واپسی