فخر زمان کے آبائی علاقے تلنگ میں سکول کی تعمیر کا اعلان
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم خیبر پی کے عاطف خان نے کرکٹر فخر زمان سے رابطہ کیا اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ عاطف خان نے فخر زمان کے آبائی علاقے تلنگ میں سکول کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کو نئے فرنیچر، سولر سسٹم اور جدید سہولتیں دیں گے۔