عمران کی ہدایت پر خیبر پی کے حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی دعوت دیدی
اسلام آباد، پشاور(صباح نیوز)عمران خان کی ہدایت پر محکمہ صحت خیبر پی کے حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا۔ محکمہ صحت خیبر پی کے کی جانب ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت انکے مطالبات پر غور کر رہی ہے، 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات حل ہو جائیں گے ۔ خط میں انکے مسائل اور ان کے مجوزہ حل بھی مانگ لئے گئے ہیں۔ مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائیگی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کر یگی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ کمیٹی کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر یں گے۔ توقع ہے کہ یہ مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے ۔