• news

پٹرول کی مد میں 5 کروڑ کرپشن‘ اے آئی جی فنانس‘ لاجسٹکس سندھ پولیس کی ضمانت مسترد

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس میں پیٹرول کی مد میں پانچ کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں اے آئی جی فنانس فداحسین اور اے آئی جی لاجسٹکس تنویر احمد طاہر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد دونوں ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ عدالت نے دونوں پولیس افسران کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ نیب افسران عدالت میں موجود تھے۔ مگر انہوں نے دونوں پولیس افسروں کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ملزمان پر پیٹرول بلز کی مد میں پانچ کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن