• news

ساہیوال: غلط انجکشن لگنے سے شادی شدہ لڑکی جاںبحق‘ ورثا کا احتجاج

ساہیوال (نامہ نگار)نواحی چک 9-92ایل کے ایک نجی کلینک پر غلط انجکشن لگنے سے ایک 22سالہ شادی شدہ لڑکی حاجراں جاں بحق ورثاء کا شدید احتجاج۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے منظور کی بیوی حاجراں کو بخار ہونے کے سبب ایک نجی کلینک پر لیجایاگیا جہاں ایک عطائی نے انجکشن لگایا جس سے حاجراں کی حالت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔جس پر عورت کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دارعطائی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن