• news

افغان حکو مت مغوی پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو بازیاب کرانے میں ناکام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جلال آباد کے پاکستانی قونصل خانہ سے تعلق رکھنے والے 2 اہلکاروں کے اغواء کو 4 روز گزر گئے لیکن افغان حکومت انہیں بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کو اپنے سفارتکاروں کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے جس سے افغان حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے زور دیا گیا ہے دونوں اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ یہ دونوں اہلکار جمعہ کے روز جلال آباد سے پشاور آتے ہوئے افغانستان کی حدود میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ شک ہے کہ افغان انٹیلی جسن ایجنسی این ڈی ایف نے مذموم مقاصد کے لئے انہیں اغواء کیا ہے۔ افغان ایجنسی اس سے قبل کابل میں بھی پاکستان کے دو سفارتی اہلکار اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن