لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومتی کوششیں تیز‘ ایل این جی کی درآمد کو لائن اپ کرلیا
اسلام آباد (آن لائن)آئندہ انتخابات سے پہلے اوررواں سال کے اختتام تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی تیزرفتارکوششوں میں حکومت تیزی کے ساتھ نقداثاثہ جات کے نقصان اوربجلی کی پیداوارکی پھیلتی ہوئی ادائیگیوں کی جانب قدم بڑھانے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ایل این جی کی درآمدکولائن اپ کرلیاہے مگرملکی انفراسٹرکچرمیں پیداہونیو الے مسائل کے باعث اضافی ایل این جی کی سپلائی کواستعمال نہیں کیاجاسکتا۔ایک حالیہ اجلاس میں بتایاگیاہے کہ آرایل این جی ٹوپائپ لائن کوجامشورومیں چارسومیٹرکے سیکشن پرکام نہ ہونے کے باعث مکمل نہیں کیاجاسکاکیونکہ پائپ لائن کاشف شوروکی زمین سے گزرنی ہے جس کی وہ اجازت نہیں دے رہے ۔اس معاملے کوکابینہ کمیٹی برائے توانائی میں بھی اٹھایاگیامگرتاحال یہ معاملہ حل نہیں کیاجاسکا،جس کے باعث سوئی نادرن گیس پائپ لائنزکوروزانہ11:2ارب بلین کیوبک فٹ آرایل این جی سپلائی نہیں کی جاسکے گی ،تاہم حکومت نے نقصانات کوکم کرنے کیلئے ملبہ پرائیویٹ پارٹیوں پریہ کہتے ہوئے ڈالنے کی تیاری میں ہے کہ پارٹیوں نے معاہدے کے مطابق وقت پرکام مکمل نہیں کیا،دوسری جانب اکتوبر2017ء سے مارچ2018ء تک ملک میں بجلی کی اضافی پیداوارہوگی جوکہ اپریل مئی اورجون میں بھی اس وقت جاری رہے گی جب ڈیمانڈ25ہزارمیگاواٹ ہوگی ،آئندہ سال موسم سرماکاآغازڈیمانڈسے زیادہ بجلی کی پیداوارسے ہوگا،اوریہ صورتحال اگلے دوسال میں کہیں زیادہ بڑھ جائے گی۔