امریکہ نے 4ملکی رابطہ گروپ کے تحت افغان مصالحتی اجلاس کا حصہ بننے سے انکار کردیا
اسلام آباد (صباح نیوز) امریکہ نے چار ملکی رابطہ گروپ کے تحت افغان مصالحتی اجلاس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا اور رابطہ گروپ کے رکن ممالک کو دو ٹوک انداز میں جواب دیا ہے کہ وہ فی الوقت کسی مصالحتی اور مشاورتی اجلاس کا حصہ نہیں بن سکتا، امریکی انکار کے بعد چین، پاکستان اور افغانستان کا امریکہ کے بغیر طالبان سے مذاکرات کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رابطہ گرپ کے دیگر تین ممالک کچھ عرصہ مزید امریکہ کی شرکت کا انتظار کرینگے، چینی وزیر خارجہ 25 جون کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے اور پاکستان کے اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ افغانستان کا بھی دورہ کرینگے، چینی وزیر خاجہ طالبان سے مذاکرات و مصالحتی عمل کو امریکا کے بغیر شروع کرنے پردونوں ممالک سے مشاورت کرینگے۔