جعلی ڈگری: الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو نااہل قرار دیدیا
اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ )الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت بھٹی کو نااہل قرار دے دیا۔ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5رکنی ینچ نے کیا جبکہ شوکت بھٹی کے خلاف نااہلی کی درخواست میجر ریٹائرڈ افتخار کیانی نے دی تھی۔ واضح رہے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی پی پی4راولپنڈی سے منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن کمشن میں اس درخواست کی سماعت دو سال تک جاری رہی۔