• news

ٹانک: فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد + لاہور (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران دیوانہ بابا زیارت ٹانک کے قریب دو دہشت گرد سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز نے پولیس، سی ٹی ڈی، ایجنسیوںکے ساتھ ملکر دہشت گردوں کی تلاش میں بڑے آپریشن میں حصہ لیا۔ نیلور (اسلام آباد) اور منڈی بہائو الدین میں 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور 7 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن قبضہمیں لے لیا۔ ادھر شجاع آباد میرالی سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی پر 3 دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن