امریکہ سیاسی اور معاشی اصلاحات کیلئے 19 ارب روپے فراہم کریگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ معاشی مواقع پیدا کرنے ‘ سیاسی اور معاشی اصلاحات کے لئے 19 ارب روپے اضافی طور پر فراہم کرے گا۔ یہ امداد یو ایس ایڈ کے ساتھ ہونیوالے معاہدہ میں ترمیم کے ذریعے اضافی طور پر دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یو ایس ایڈ نے 2005 ء سے 2016 ء کے عرصہ میں پاکستان کو 840 ارب روپے کی امداد فراہم کی ہے۔