اے جی آفس کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قیمتی کاغذات اور سامان جل گیا
لاہور(نامہ نگار)اے جی آفس کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگنے سے قیمتی کاغذات اور دیگر سامان جل گیا ۔گزشتہ روز اے جی آفس کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں موجود قیمتی فائلیں اور دیگر سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔