• news

جی ایچ کیو منتقلی، سی ڈی اے نے پلان تشکیل دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جی ایچ کیو منتقلی کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ڈی اے نے جامع پلان تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے۔ جی ایچ کیو کی تعمیر کیلئے مقیم رہائشیوں کو سیکٹر ایچ 16 میں آباد کرنے کا منصوبہ ہے۔ سی ڈی اے نے جی ایچ کیو کیلئے 870 ایکڑ اراضی الاٹ کی تھی۔ متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کیلئے 7 ہزار پلاٹس درکار ہوں گے۔ متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کیلئے آرمی چار اقساط میں 6 بلین روپے ادا کریگی۔ جی ایچ کیو کی تعمیر کا ٹھیکہ این ایل سی یا ایف ڈبلیو او کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن