• news

ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد سمیت 11 افسروں کو تبدیل کردیا گیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 11 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مہر محمد ایاز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ پرویز اقبال ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کو تبدیل کرکے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ بابر بشیر پولیٹکل ایجنٹ ڈی جی خان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا۔ جمیل احمد جمیل اے ڈی سی ریونیو رحیم یار خان کو تبدیل کرکے پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور تعینات کر دیا گیا۔ ریحانہ فرحت کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن سے لے کر ان کو اے ڈی سی ہیڈکواٹر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ قمر اعجاز خالد ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ طاہر رئوف ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا۔ رضوان نذیر تعیناتی کے منتظر تھے۔ ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ایجوکیشن ریفارمز پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔ مہر خالد احمد ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر ریونیو رحیم یار خان تعینات کیاگیا ہے۔ محمد رضوان ڈپٹی سیکرٹری سکولز کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انڈسٹری تعینات کیا گیا ہے۔ قرۃ العین فاطمہ اسسٹنٹ چیف بارانی ایریا کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آباد راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن