• news

میرے دور میں شریف فیملی کیخلاف سب ثابت ہوا‘ جے آئی ٹی کو دیکھتے ہیں: مشرف

دبئی(نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف میرے دور میں ہر چیز ثابت ہوچکی تھی۔ مگر نوازشریف ایک ڈیل کے نتیجے میں ملک سے باہر چلے گئے جے آئی ٹی کی اب تک کی کارکردگی مثبت ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں کیا لکھتی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ افتخار چودھری کا دور اب ختم ہوچکا ہوگا۔ سعودی عرب اور یو اے ای نوازشریف خوش نہیں۔ نواز حکومت نے ایکسپو 2020ء میں یو اے ای سے وعدہ کیا ووٹ ترکی کو دیدیا۔سعودی عرب اور یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ قطر نے کبھی بھی پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان قطر سے مہنگے ترین ریٹ پر ایل این جی خرید رہا ہے۔ قطر میں سیف الرحمن قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے بیٹھے ہیں۔ قطر بھارت کو او آئی سی کا رکن بنانا چاہتا تھا ۔ میں نے وزیر خارجہ کو قطر بھیج کر اس اقدام کو رکوایا۔ انڈیا میں وہ شخص وزیراعظم ہے جس کو ویزا دینے پر پابندی تھی۔ دل و دماغ کہتا ہے کہ نوازشریف گھر جائیں گے، سیاسی تبدیلی آئے گی۔ ماضی کو دیکھیں تو شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن