• news

منصوبے کامیاب ہونگے بہار آدمی بہادر آدمی ہونگے بہادر آدمی شیرکی طرح کھیلنا چاہتا ہوں

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی کامیابیوں کا تمام تر سہرا بڑے بھائی کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیابی کا راز 100فیصد فٹنس ہے جس پر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔گوجرانوالہ کے گلی محلے میں کرکٹ کھیل کر بڑے ہونیوالے حسن علی نے 90 کی دہائی کی وسیم اکرم اور وقار یونس کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ ؤلنگ کوچ اظہر محمود نے بتایا کہ میرا ٹیم میں کیا کردار ہے۔ باؤلنگ کے گْر سکھائے اور کوچ کیساتھ ٹیموں کیخلاف منصوبہ بندی نے مجھے کھیل کو سمجھنے اور اسے نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میٹھی چیزیں کھانا چھوڑ دی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال میں نے یہی سیکھا فٹنس سب سے اہم ہے اور اگر آپ فٹ ہیں تو اسی صورت میں 100فیصد کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انگلش کپتان مورگن کو سب سے یادگار وکٹ قرار دیا۔ منفرد انداز میں منائے گئے جشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم ہے جو وکٹ لینے کے بعد پھٹ جاتا ہے۔ میں نے اسے کسی سے نہیں سیکھا۔ میں چاہتا ہوں کہ مختلف نظر آؤں اور لوگ اس انداز کو یاد رکھیں۔ میں نے اس طرح جشن منانے کا انداز پاکستان سپر لیگ میں شروع کیا۔ کرکٹ کو عبادت سمجھتا ہوں۔ میں ہمیشہ سمجھتا ہوں کہ میرے منصوبے ناکام نہیں ہونے چاہئیں۔ میں ایک بہادر آدمی، ایک شیر کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن