• news

پی سی بی نے 10 ہفتوں پر مشتمل ہائی پر فارمنس کیمپ لگانے کا اعلاج کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ، ہائی پرفارمنس کیمپ میں 27کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیاہے ، ٹریننگ کیمپ 3جولائی سے 9ستمبر تک نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔ کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ کھلاڑیوں کو 2 جولائی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، صاحبزادہ فرحان ‘ عمرامین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، عمر اکمل‘ عثمان شنواری، سمین گل، عرفان، میر حمزہ، رومان رئیس‘ اصغر، شاداب خان، بلال آصف، عرفان، اسامہ میر‘ عامر یامین، فہیم اشرف، عماد بٹ، حسین طلعت‘نواز، آغاز سلمان‘ رضوان اور حسن شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن