• news

ایس ای سی پی ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کر لی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرزحضرت علی اور مقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن