• news

ساہیوال: ایس پی ٹریفک فیصل آباد کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

ساہیوال (نامہ نگار)سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ایس پی ٹریفک فیصل آباد محمد بقا بگٹی کی گرفتاری کا حکم دے کر وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کر دئیے اور ڈی پی او اوکاڑہ کو حکم دیا کہ محمد بقا بگٹی کو گرفتار کرکے 6جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 26جولائی 2014ء کو حجرہ شاہ مقیم میں اے ایس پی دیپا لپور محمد بقا بگٹی کی قیادت میں بم دھماکوں کا میٹریل وغیرہ لیکر جاتے تین دہشت گردوں شان اقبال، آصف محمود اور شرافت کو گرفتار کر لیا تھا‘ ملزموں کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا‘ تھانہ حجرہ شاہ کے اس مقدمہ میں محمدبقا بگٹی کو عدالت نے گواہی کے لیے طلب کیا تو پولیس افیسر نے عدالتی احکامات کی کوئی پروا نہ کی جس پر عدالت نے محمد بقا بگٹی جو اس وقت ایس پی ٹریفک فیصل آباد تعینات ہیں گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن