• news

اشتعال انگیز تقریر: نہال ہاشمی، اسلام آباد پولیس سے 4جولائی تک جواب طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر پر اندراج مقدمہ سے متعلق درخواست پر نہال ہاشمی اور اسلام آباد پولیس سے چار جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نہال ہاشمی نے ججز کو دھمکیاں دیں جو غداری اور دہشت گردی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے۔ فاضل جج نے نہال ہاشمی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لئے، مقدمے کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن