امریکہ: چاقو بردار کے حملے میں پولیس اہلکار شدید زخمی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے بعد امریکہ میں بھی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حملہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ کے ہوائی اڈے پر ہوا۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔