جعلی امریکی بانڈ ز‘ فراڈ کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پانچ سو ملین امریکی ڈالر کے جعلی بانڈز کے فراڈ میں گرفتار 6رکنی گروہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزمان سے بڑے پیمانے پر امریکی جعلی بانڈز برآمد کئے گئے ہیں ان سے مزید تفتیش مطلوب ہے لہذا عدالت ملزمان کو سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ جعل ساز سادہ لوح شہریوں کو جعلی بانڈز فروخت کرتے تھے ملزمان سے پانچ سو ملین ڈالر مالیت کے بانڈ اور اسٹام پیپر برآمد کرلیے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے جاری ہیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو چارروزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔