کراچی: چور نے اعتکاف میں بیٹھے افراد کے موبائل اور قیمتی سامان چوری کرلیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں چور نے نمازی کا بھیس بدل کر اعتکاف میں بیٹھے افراد کے موبائل اور قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگیا۔گلشن اقبال بلاک سات میں نمازی کے بھیس میں چور مسجد میں داخل ہوا مسجد میں سوئے معتکفین کے حجرے میں داخل ہوکر ان کے موبائل اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگیا ۔ مسجد میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ان مناظر کو محفوظ کرلیا۔ سفید شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے بڑی مہارت سے اعتکاف میں سوتے ہوئے نمازیوں کے موبائل فون،پرس اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتا ہے۔وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے مسجد میں معتکفین کے سامان کی چوری کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہے۔