گرین لائن منصوبے پر کام کرنے والے2 افسروں سے حکومت سندھ ناراض
کراچی (وقائع نگار) گرین لائن منصوبے پر کام کرنے والے دو بھائیوں (سرکاری افسروں) سے حکومت سندھ کی طاقتور شخصیت ناراض ہوگئی ہے ، ایک بھائی کو متعلقہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ رخصت لیکر عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گیا ہوا ہے اسے پیغام بھجوایا گیا ہے کہ چھٹی ختم کرکے پاکستان پہنچے۔ مذکورہ افسر کا دوسرا بھائی گورنر ہائوس میں اہم عہدے پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی ایک طاقتور شخصیت دونوں بھائیوں سے ناراض ہے جس کی وجہ ایک قیمتی پلاٹ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔