• news

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے، نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک میں پاکستان کو رول ماڈل ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ وہ بدھ کو بدعنوانی کے خاتمہ میں نیب کے کردار کے حوالہ سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ میں پرعزم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن