• news

پی ٹی آئی جمہوری پارٹی نہیں ڈنڈا پارٹی ہے۔ یہ غنڈوں، چوروں اور ڈاکوں کی جماعت ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت نیوز+ صباح نیوز+ خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی نہیں ڈنڈا پارٹی ہے۔ یہ غنڈوں، چوروں اور ڈاکو¶ں کی جماعت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا جے آئی ٹی میں شریف خاندان صرف نواز شریف کی وجہ سے پیش ہو رہا ہے، وزیراعظم چاہتے تھے پانامہ کا معاملہ جلد انجام کو پہنچے۔ وزیر اعظم اورشہباز شریف کا نام پانامہ میں نہیں ہیں پھر بھی پیش ہوئے ہیں۔ یہ تاثر دینا کہ وزیراعظم اور شریف خاندان بھاگ رہا ہے ٹھیک نہیں۔ پانامہ کیس اور وزیراعظم کے استعفے کا کوئی جوڑ نہیں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن پر شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے، آف شور کمپنیوں کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں یہ تعلق مخالفین نے بنایا ہے۔ مخالفین نے پانامہ کو کرپشن سے جوڑ دیا ہے۔ جے آئی ٹی میں تحقیقات وزیراعظم کے نجی کاروبار سے متعلق ہے۔ عمران خان کس ایجنڈا پر کام کررہے ہیں وہ بیرون ملک فنڈنگ سے ظاہر ہوتی ہے، پی ٹی آئی کیوں تسلیم نہیں کرتی کہ یہودیوں اور بھارت سے پیسے لئے ہیں۔ عمران خان خود عدالتوں سے فرار رہتے ہیں اور ہمیں لیکچر دیتے ہیں۔ اپنی منی ٹریل کی بات آئے تو کہتے ہیں دس سال پہلے کا ریکارڈ نہیں، عوام یہ جان چکے ہیں کہ تحریک انصاف جھوٹ بولتی ہے۔ خیبر پی کے میں احتساب کمشن کو تالا لگا دیا گیا اس تماشا کو اب ختم ہو جانا چاہئے۔ عمران خان آپ کو نہ وہ انگلی ملی نہ ہی کھیلنے کا کھلونا عمران خان صاحب! یہ جھوٹ کب تک۔ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی خاتون رکن عظمیٰ کاردار نے مریم اورنگزیب سے ڈائس لینے کی کوشش کی جس پر وزیر مملکت نے انکار کر دیا، اس موقع پر شدید بدنظمی پیدا ہو گئی، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا یہ لوگ ملک میں اسی طرح کی افراتفری چاہتے ہیں۔ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے بنی گالہ جا کر کرے۔ یہ بلوا پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عظمٰی کاردار نے کہا کہ آپ پریس کانفرنس ختم کریں اور جائیں ہمیں بات کرنی ہے۔ ڈاکو¶ں چوروں کو شامل کریں اور جو دل چاہے کریں، یہ کس قسم کا رویہ ہے کہ ہر چیز پر حملہ کرو، ہر چیز پر ڈنڈے برسا¶، اونچا بول کر ڈرایا نہیں جا سکتا، تحریک انصاف جمہوری پارٹی نہیں، یہ ڈنڈا، تماشا اور گالی پارٹی ہے۔ نواز شریف مدینہ منورہ میں پاکستان سے شرپسندوں کو دور کرنے کی دعا کر رہے ہیں۔ نوائے وقت سے گفتگو میں صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعتوں اور اداروں کے ساتھ غنڈہ گردی بڑھتی جا رہی ہے اس کا اعلیٰ عدالتوں نے نوٹس نہ لیا تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔ وزیر مملکت اطلاعات کے ساتھ بدتمیزی اور ان کی عدم برداشت نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی ڈنڈے کے زور پر غلبہ چاہتی ہے۔افطار ڈنر سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کارکن وزیراعظم کی طاقت ہیں۔ کارکن اور قیادت ایک خاندان کی طرح ہیں۔ کوئی بھی طاقت اس خاندان کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو کوئی بھی نقصان پہنچانے کا سوچے گا تو ہم ایک ہو جائیں گے، وزیراعظم اور ان کے خاندان کی حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بننے پر صحافی برادری کی شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔

مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن