نیوز لیکس کیس‘ راوتحسین کی درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پی آئی او راو تحسین کو نیوز لیکس انکوائری کمیشن کی رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست پروفاق ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد عدالت مےں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جس اجلاس ٓکی خبر لیک ہوئی، راو تحسین اس اجلاس میں موجود ہی نہ تھے۔ مےر ے موکل کے خلاف خبر لیک ہونے کے معاملے پر سنجیدہ الزامات لگا کر کارروائی کی گئی۔ انکوائری کمشن کی جس رپورٹ پرا نہےں عہدے سے ہٹا کر انضباطی کارروائی شروع کی گئی ، اس کی کاپی تک فراہم نہیں کی جارہی ہے جو بلا جواز ، غیر منصفانہ اور غیر قانونی اقدام ہے۔ انکوائری کمشن کی رپورٹ حاصل کرنا درخواست گزار کا حق ہے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے ۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ رپورٹ پبلک کرنا حکومت کی صوابدید ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے متعلقہ قانون کیا کہتا ہے؟ آئندہ سماعت پر اس نکتے پر بھی عدالت کی معاونت کریں۔
راﺅ تحسین