کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت: ترک وزیراعظم : دہشت گردی کیخلاف کوششوں میں ساتھ ہیں : آرمی چیف
راولپنڈی (صباح نیوز+ آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز کی ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران ترک وزیر اعظم نے کشمیر پر پاکستانی م¶قف کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور ترک وزیر اعظم نے دونوں ممالک کو درپیش ایک ہی طرح کے چیلنجز اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کے مسلم دنیا میں مثبت کردار کو سراہا ان کا کہنا تھا مسلم امہ کے اتحاد اور علاقائی امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کئی اہم مسائل پر ایک ہی مﺅقف رکھتے ہیں سائپرس (قبرص) کے مسئلے پر پاکستان ترکی کے مﺅقف کی حمایت کرتا ہے پاکستان ہر طرح کی دہشتگرد کوششوں کے خلاف ترکی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
آرمی چیف / ترک وزیراعظم