کلبھوشن کو سرعام پھانسی دی جائے: ترجمان پنجاب حکومت
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا ہے، کلبھوشن کو سرعام پھانسی دی جائے، جس سے بھارت کو سخت پیغام جائے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر یہودیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ہے۔ تحریک انصاف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ عدالت کہہ چکی ہے رحمان ملک صادق اور امین نہیں۔