کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر فائرنگ، 2 خواتین زخمی
مظفر آباد (نیٹ نیوز) لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر بھارت کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے بتایا جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں واقع گاو¿ں ناری دھروتی میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 12 سالہ انیلہ ظہور زخمی ہوئی۔ نکیال سیکٹر کے ہی گاو¿ں دوٹیلا دابسی میں بھارتی اشعال انگیزی کے باعث 30 سالہ روبینہ خالد زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب وہ افطار کی تیاری کر رہے تھے اور آبادی کو باقاعدہ ہدف بنایا گیا۔