• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری, 100 انڈیکس 13 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز جاری تیزی پر 100 انڈیکس 857.85پوائنٹس کے اضافہ پر 13 نفسیاتی حد ود کامیابی عبور ہوکر45400 کی حد سے بڑھ کر46332.31کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 38ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد کی اچھی اطلاعات پر 100 انڈیکس 132.65پوائنٹس اضافہ پر 46464.96 کی بلند ترین حد پر دیکھا گیا۔بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں مقامی وچھوٹے سرمایہ کاروں کی عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد الیکٹرانکس‘ سٹیل‘ بینکنگ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث سرمایہ کاروں نے پاک الیکٹران‘ انٹرا سٹیل‘ اینگروپولیمر‘ دوست سٹیل‘ بی او پی کے حصص کی زائد خریداری کرکے اسے عیدالفطر کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 857.85 پوائنٹس اضافہ پر 46332.31 کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 383کمپنیوں تک رہا جس میں 259کمپنیوں میں اضافہ‘ 106کمپنیوں میں کمی اور18کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 92کھرب 78 ارب 69کروڑ 44لاکھ 24ہزار 742 روپے سے مزید بڑھ کر94کھرب 17 ارب 77لاکھ 53ہزار274روپے ہو گئی۔ گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی میں 5کروڑ 15لاکھ 98 ہزار 360 حصص سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سودوں میں29کروڑ 48لاکھ 70ہزار560 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گ13 نفسیاتی حد ود کامیابی عبور۔

ای پیپر-دی نیشن