• news

کوئٹہ: ایم پی اے کی گاڑی کے نیچے آکر سارجنٹ کی ہلاکت‘ پولیس بے بس

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں فرض نبھانے والا ٹریفک اہلکار دن دیہاڑے گاڑی سے کچلا گیا۔ طاقتور ملزم کے سامنے پولیس بھی اندھی بن گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاڑی ایم پی اے بلوچستان عبدالمجید اچکزئی کی تھی‘ لیکن پولیس نے مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا۔ شناخت جان بوجھ کر چھپائی گئی۔ اس حوالے سے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے کہا کہ عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ گاڑی کو چلا رہا تھا؟ اس سوال کا عبدالمجید اچکزئی نے گول مول جواب دیا اور کہا کہ پولیس تفتیش کرے گی تو پتہ چل جائے گا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔ اس حوالے سے تعاون کروں گا۔
بے بس

ای پیپر-دی نیشن