دہشت گردی پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے عزم و حوصلہ پر حملہ ہے مریم نواز
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ اور پارا چنار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے عزم و حوصلہ پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پر حملہ ہمارے دلوں پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔