کور کمانڈر پنڈی کا دورہ کنٹرول لائن، بھارتی فائرنگ سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے ایل او سی پر کیل سیکٹر کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے ایل او سی پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر نے بھارتی فائرنگ سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔ کور کمانڈر نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کور کمانڈر پنڈی