قصور: پہلے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قصور میں فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائےگا۔ مہمانان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار نادر فاروق احمد علی ہونگے۔ٹورنامنٹ کی انتظامیہ میں ملک شوکت سابق کونسلر، محمد ندیم جوئیہ، محمد اسلم جوئیہ، رانا محمد نام خان، چودھری محمد سجاد خان، ڈاکٹر احمد جوئیہ، وزیر علی جوئیہ، منشا جوئیہ، شفیق ہاشمی، رانا محمد لطیف، عابد علی ناظم، غلام مصطفیٰ جوئیہ، جاوید اشرف، عامر مختار اور رفیق جوئیہ شامل ہیں۔