• news

بھارت نے ہمسایہ ممالک پر نظر رکھنے کیلئے دفاعی مصنوعی سیارہ خلاء میں چھوڑنے کا دعویٰ کردیا‘30چھوٹے سیارے بھی ساتھ بھیجے گئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت نے اپنی دفاعی فورسز کیلئے ایک بڑا مصنوعی سیارہ 30چھوٹے سیاروں کے ہمراہ گزشتہ روز راکٹ پی ایس ایل وی38کے ذریعے خلاء میں کامیابی سے چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے یہ راگٹ گزشتہ روز سری ہری کوٹا کے لانچنگ پیڈ سے داغا گیا۔ راکٹ کا وزن955کلو گرام تھا جبکہ 30چھوٹے سیارے آسٹریا، بیلجیئم، چلی، چیک ری پبلک، فن لینڈ، برطانیہ جرمنی، اٹلی اور جاپان جیسے ممالک کے ہیں جدید دفاعی سیٹلائٹ سے بھارت کو اپنے ہمسایہ ممالک کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی مصنوعی سیارہ بھارتی دفاعی تحقیق کے ادارے اسرو نے تیار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن