تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملکی پالیسی میں فوج کے کردار کا بل منظور کر لیا
بنکاک (اے پی پی+ نیٹ نیوز) تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک مسودہ قرارداد کو منظور کر کے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کا تعین کر دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئی قانون سازی کے تحت ایک قومی سٹریٹجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو آئندہ دو دہائیوں تک ملکی پالیسیوں پرنگاہ رکھے گی۔ اس کمیٹی میں فوج کی نمائندگی بھی ہو گی۔ پارلیمنٹ میں اِس بل کے حق میں 281 ووٹ ڈالے گئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ تھائی لینڈ میں فوج مئی 2014 ء سے ایک بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالے ہوئے ہے۔