بیلجیئم: نوکروں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرنے پر یو اے ای کی شہزادی کو 13 لاکھ یورو جرمانہ
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) بیلجیئم کی عدالت نے یو اے ای کی شہزادی پر 13 لاکھ یورو کا جرمانہ کر دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی شہزادی نے بیلجیئم میں قیام کے دوران نوکروں سے غلاموں جیسا سلوک کیا۔ شہزادی اپنے ملازمین کو اپنے ساتھ لائی تھیں۔