• news

کون کہاں عید منائے گا

اسلا م آ با د (آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کہاں عید منائیں گی؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزراء کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نوازاور اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے لندن روانہ ہوں گے وہ عید الفطر لندن میں منائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بیرون ملک عید الفطر منائیں گے جبکہ بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور نوڈیرو سندھ میں منائیں گے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبر پی کے کے علاقہ کوہستان میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ضمانت نہ ہونے پر عید الفطر ڈیرہ غازی خان جیل میں اور ضمانت منظوری کی صورت میں اپنے آبائی علاقہ مظفر گڑھ میں عید الفطر منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عید الفطر جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں وہ عید الفطر ملک سے باہر منائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن