• news

بابر اعوان نے جس دن گیلانی کے حق میں گواہی دینے سے انکار کیا‘ اسی دن پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی: چودھری منظور

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ بابر اعوان اس دن ہی پی پی چھوڑ چکے تھے جس دن یوسف رضا گیلانی کے حق میں گواہی دینے سے انکار کردیا۔ بابر اعوان کو جس پارٹی نے بنایا وہ اسی کا نہ ہوا کسی اور کا کیا ہوگا۔ انہوں نے تو این آر او عملدرآمد کیس کے دوران ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ بی وفائی کر دی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے والا سیاسی جج بھی آج شرمندہ ہے۔ بابر اعوان میں تو افتخار چودھری جتنی بھی اخلاقی جرأت نہیں کہ اپنی بیوفائی کا اعتراف کرے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اتنا باضمیر ہے کہ صرف سینٹ کی ایک سیٹ کی وجہ سے پی پی کے چمٹا رہا۔ سینٹ سے تمام مراعات لیتا رہا، مدت پوری ہونے سے کچھ عرصہ قبل بابر اعوان کا ضمیر جاگا ہے؟ بابر اعوان 1986ء کے بعد پی پی میں شامل ہونے والی نسل کی آخری نشانی ہے۔ بھٹو کی شہادت پر مٹھائی بانٹنے والے بابر اعوان اور ان جیسے کئی پارٹی میں آئے اور گئے۔

ای پیپر-دی نیشن