گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دئیے گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عدالت نے گرفتار ہونےوالے کالعدم تنظےم کے تےن مبےنہ دہشت گردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ، تفصےلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گذشتہ رات ماڈل ٹاون سے گرفتار کیے جانےوالے تین مبینہ دہشت گرد طارق، یوسف اور سمیع اللہ کو سخت حفاظتی پہرہ مےں ڈیوٹی جج احسان اللہ چوہدری کی عدالت میں پیش کیا اس دوران فاضل جج نے کاروائی عمل مےں لاتے ہوئے دہشت گردوں کو 14 روزہ جوڈےشل رےمانڈ پر جےل بھجوا دےا۔ واضح رہے سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات ماڈل ٹاﺅن مےں چھاپہ مار کاروائی کے دوران دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دو بم، ایک خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوئے تھے۔