• news

اداروں پر حملے کرنا موجودہ حکمرانوں کی روایت ہے : یوسف رضا گیلانی

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استقامت کی بدولت سپیکر وزیراعظم اور قائم مقام صدر جیسے اعلیٰ منصوبوںپر سرفراز رہا لیکن کبھی فاروق لغاری نہ بنا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے کئے گئے اپنے عہد کی لاج نبھائی پیپلزپارٹی کو کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی سمندر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما رانا عابد علی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملے کرنا موجودہ حکمرانوں کی روایت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن