بھارت کو ہتھیار فروخت کرنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا: امریکہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہددار نے کہا ہے بھارت کو ہتھیار فروخت کرنے سے اس کے ہمسایہ حریف پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک کو چاہئے وہ براہ راست مذاکرات کریں اور تعلقات کو معمول پر لائیں۔ بھارت کو 2 بلین ڈالر کے جاسوسی ڈرون فروخت کرنے کی اجازت کو امریکی کانگریس سے منظور کرانا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج شب واشنگٹن پہنچیں گے اور کل دوپہر وہ ٹرمپ کیساتھ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور براہ راست اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ یہ بھی بیان جار کرنے کے بعددونوںاستقبالیہ تقریب میں جائیں گے اور آخر میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔