• news

قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے نومولود جڑواں بچیوں کی ڈبے میں بند نعشیں برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر)تھانہ قائداعظم انڈسڑیل ایریاءکے علاقہ میں نومولودجڑواںبچیوںکی ڈبے میں بندنعشیں ملی ہیں نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیںہیں نعشوں کی موجودگی پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا معلوم ہو اہے کہ تھانہ قائداعظم اندسٹریل ایریاءکے علاقہ میں مشکوک ڈبے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈبے کو کھولا تو اس میں نومولودجڑوا ں بچیوں کی نعشیں موجود تھیں جو کپڑے میںلپیٹ کر ڈبے میں بند کی گئیں تھیں اور ڈبہ جھاڑیوں میں چھپایاگیا تھاپولیس ایس آئی سعید اختر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے انھیں جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن