طیارے کم‘ پی آئی اے کی مزید 23 پروازیں منسوخ‘عمر ہ زائرین‘ مسافروں کو شدید پریشانی ائرپورٹس پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
لاہور+ کراچی (خبر نگار+ آئی این پی) عید میں صرف ایک دن باقی رہ گیا مگر پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ بند نہیں ہو سکا۔گذشتہ روز23 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں پی آئی اے کی لاہور سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 ، پی آئی اے کی پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 720 ، پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 ، پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز 248 ، پی آئی اے کی لاہور سے دہلی جانے والی پرواز پی کے 270 ، پی آئی اے کی دہلی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 271 ، پی آئی اے کی لاہور سے بحرین جانے والی پرواز پی کے 289 ، پی آئی اے کی بحرین سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 290 ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312 ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 316 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 ، پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 ، پی آئی اے کی لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 683 ، پی آئی اے کی ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 684 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 798 ، ائربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 412 ، ائربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 413 ، ائربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 ، ائربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 403 ، ائربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 404 ،ائربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 405 بھی منسوخ کر دی گئی۔ کراچی سے آئی این پی کے مطابق قومی ائر لائن (پی آئی اے ) کا شیڈول متاثر ہونے سے عمرہ زائرین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا‘ تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں جدہ ‘ کوالمپور ‘ اسلام آباد‘ لاہور اور فیصل آباد کی پروازیں شامل ہیں۔ مسافروں کی قومی ائر لائن انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی ‘ پروازوں میں تاخیر کی وجہ طیاروں کی کمی بتائی جاتی ہے۔