• news

نواز شریف نے ذاتی خرچ پر عمرہ کیا: ترجمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی ترجمان نے بعض حلقوں کی طرف سے میڈیا پر چلائی جانیوالی اس مہم کی سختی سے تردید کی ہے جس میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ سرکاری خرچے پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کا آخری عشرہ اہلخانہ کیساتھ سعودی عرب میں گزارتے ہیں اور تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن