بھارتی صدر کی افطار پارٹی، متعصب مودی اور انکا کوئی وزیر نہیں آیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدر پرتاب مکھر جی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں متعصب ہندو وزیراعظم نریندر مودی انکی کابینہ کا کوئی وزیر اور بی جے پی کا رہنما شریک نہ ہوا۔ سیاسی روایات کے تحت صدر پرناب مکھر جی نے اس مرتبہ بھی مسلمان سیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں جمعہ کو افطار پارٹی دی راشٹر پتی بھون میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، غلام نبی آزاد اور کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کے رہنما سیا رام کیسری سمیت کئی لوگ نظر آئے مگر مودی اور ان کا کوئی وزیر یا پارٹی رہنما افطار پارٹی میں شامل نہ ہوا۔ مودی نے اپنے 3 سالہ دور میں کوئی افطار پارٹی دی نہ کسی مسلمانوں کی تقریب میں شامل ہوئے جبکہ صدر کی حیثیت سے پرناب مکھر کی یہ آخری افطار پارٹی تھی ان کی مدت صدارت اس ماہ ختم ہو جائیگی۔