• news

”یہ ہمارے اور اللہ کے درمیان معاملہ ہے“ خانیوال میں چوروں نے مسجد کے غلوں کا صفایا کردیا

خانیوال (نیوز ڈیسک) نامعلوم چوروں نے خانیوال کی جامع مسجد صادق المدینہ کے غلے سے 50 ہزار روپے چرا لئے اور کاغذ کی چٹ غلے میں چھوڑ گئے جس پر لکھا تھا یہ چوری ہمارے اور اللہ کے بیچ معاملہ ہے آپ ہمیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق چوروں نے مسجد کے 2غلوں کا صفایا کیا اور جاتے ہوئے یو پی ایس کی بیٹریاں بھی لے گئے۔ پولیس نے امام مسجد قاری محمدسعید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن