• news

.کراچی کے بعد پنجاب کی جیلوں میں سرچ آپریشن، بیرکوں کی تلاشی

لاہور /راولپنڈی/فیصل آباد(آئی این پی)کراچی کے بعد پنجاب کی جیلوں میں سرچ آپریشن‘ لاہور ‘ راولپنڈی ‘ فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں بیرکوں کی تلاشی لی گئی ‘ جیلوں کے اطراف رہائشیوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا گیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بعد پنجاب کی جیلوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔لاہور ‘ راولپنڈی‘ فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں بیرکوں کی تلاشی لی گئی۔ جیلوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن