نواز شریف پانامہ کیس سے بری ہونے تک جماعت کا کوئی اور وزیراعظم لائیں: نثار کھوڑو
ملتان / ٹنڈو الہ یار (صباح نیوز) ملک غیرجمہوری قوت کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے ملک میں ایک وزیراعظم کے جانے اور دوسرے وزیراعظم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، نوازشریف پانامہ کیس سے بری ہونے تک اپنی جماعت کا کوئی اور وزیراعظم لائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے ٹنڈو الہ یار میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔